راولپنڈی:بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کے بعد ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر اعوان کا رد عمل آ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔ترجمان پاک فوج نے مزید لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار