لاہور: پی سی بی نے مئی 2023 تک قومی ٹیم کے شیڈول میچز کا اعلان کر دیا، اگلے ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سات ٹیسٹ میچز میں سے دو سری لنکا، تین انگلینڈ اور دو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل بارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ اگلے بارہ ماہ میں ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل