واشنگٹن:امریکی فضائی کمپنی نے جہاز کے عملے پر حملہ کرنے کے الزام میں مسافر خاتون پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی نے دوران پرواز ایک خاتون مسافر پر اسی ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جس کی وجہ جہاز کی کھڑکی کھولنا اور عملے سے جھگڑنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون مسافر جہاز کی کھڑکی کھول کر دوسرے مسافروں اور عملے کیلئے خطرے کا باعث بن رہی تھی جس پر عملے نے روکا تو وہ لڑنے لگی۔عملے پر حملہ کرنے کے بعد خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے باندھ دیا گیا، یہ واقعہ گذشتہ برس جولائی میں پیش آیا تھا لیکن ایف اے اے نے تفصیلی انکوائری کے بعد گذشتہ دنوں خاتون پر 81 ہزار 950 ڈالر جرمانے کا اعلان کیا جو اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل