قایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیت قرارقو

نیویارک: معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق امریکا کے ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز کی فہرست میں 2 ہزار 668 ارب پتی شخصیات شامل ہیں، جن میں سے 735 امریکی ہیں۔

فوربز کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک مجموعی دولت 266 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا 177 ارب ڈالر مالیت کے ساتھ دوسرانمبر ہے، فرانس کی برنارڈ ارنالٹ اینڈ فیملی 162 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، بل گیٹس کا 132 ارب ڈالر کےساتھ چوتھا نمبر ہے جبکہ بھارت کے گوتم اڈانی چھٹے اور مکیش امبانی 10ویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں