اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے دورہ پاکستان میں کہا کہ ہمیں بہت اچھے سے اندازہ ہے کہ ہر ملک اسوقت امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو چاہتا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے ساتھ یہ گفتگو بہت جلد ہوگی۔امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نےدورہ پاکستان میں شاہ محمود قریشی اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی امن اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کئے گئے۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی نیوز ایڈیٹرز سے ملاقات کی،اس موقع پر دنیا نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ستمبر میں ری بپلکن کے 22 سینیٹرز نے بل پیش کیا اور پاکستان کو ٹارگٹ کیا اس پر کیا کہنا چاہیں گی جس پر وینڈی شرمین نے کہا کہ ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں، ہزاروں افراد ان کے پیچھے ہیں، ہم پاکستان کے تحفطات سے آگاہ ہیں اور اس صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد