اسٹیٹ بینک کی اجازت سے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں:شوکت ترین

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی اجازت سے سرمایہ کاری کیلئے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں لیکن دوہزار چودہ،پندرہ کے درمیان بند ہوگئیں، ان کمپنیوں کا کوئی اکاؤنٹ کھلا نہ ہی کوئی ٹرانزیکشن کی گئی،کمپنیاں اس وقت کھلیں جب طارق ملک بن لادن کیلئےکام کرتےتھے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئےانہوں نےباقاعدہ اجازت لی تھی، کمپنیوں کاکوئی اکاؤنٹ نہیں کھلانہ کوئی ٹرانزیکشن ہوئی، کمپنیاں ضرورکھلی تھیں جواسٹیٹ بینک کی اجازت سےسرمایہ کاری کرتی تھیں۔

شوکت ترین کامزید کہنا تھاکہ کمپنیاں 2014-15 کےدرمیان بندہوگئی تھیں، دبئی کی کمپنی نے میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئےدلچسپی ظاہرکی۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کےبینک اکاؤنٹس نہیں کھلے، میں نےجب کچھ غلط نہیں کیاتوہروقت تیارہوں، میرےپاس دستاویزی ثبوت موجودہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کوبتایامیرےتمام اثاثےڈکلیئرڈہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں