لاہور: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اورعسکریت پسند کو انجام تک پہنچا دیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ دہشگرد حملوں کی پلاننگ، اغوا برائے تاوان سمیت خطرناک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد کی بربریت کا 4 خواتین نشانہ بنیں، ان کا تعلق این جی او سے تھا اور انہیں فروری 2021 میں موت کے گھات اتارا گیا۔ دہشت گرد صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار