لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب تمام سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، مراد راس نے یہ پیغام بھی دیا کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔گذشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے تحت کیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل