سٹاک ہوم: سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔رائٹرز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کمی ایگزیکٹو کمیٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ میں ناصرف وزارت عظمیٰ بلکہ پارٹی کی صدارت سے بھی سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ سٹیفن لوفوین 2014ء سے سویڈن کے وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سویڈن میں آئندہ سال 2022ء میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ سال میری جماعت کی سربراہی کی ذمہ داری بھی کسی اور کے کاندھوں پر ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ نئے لوگ آگے بڑھ کر قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار