لبنان: آئل ٹینکر میں دھماکا سے 20 افراد ہلاک

بیروت: لبنان میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا ضلع آکرکی ایک شاہراہ پر ہوا۔ لبنانی ریڈ کراس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔واضح رہے کہ لبنان شدید مالی بحران کا شکار ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے اسے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت 80 سے زائد شہری بری طرح جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 20 ہلاک ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پورے ملک میں ایندھن کی کمی ہو چکی ہے۔ ہسپتالوں کو بھی اپنے معاملات چلانے کیلئے فیول نہیں مل رہا۔ ڈاکٹرز نے حکومت سے التجا کی ہے کہ وہ ایندھن کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ مجبوراً ہسپتالوں کو بند کرنا پڑے گا۔رائٹرز نے باوثوق ملٹری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے اپنی ضرورت کے پیش نظر ایندھن کا یہ ٹینک زیر زمین چھپایا ہوا تھا۔ رہائشی علاقے میں فیول ٹینک میں دھماکے کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔صورتحال کے پیش نظر آکارا شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے لیکن بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ڈاکٹرز مریضوں کا ٹھیک طرح سے علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں