لاہور: سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 46 اور کپتان بابر اعظم 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ آصف علی ، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ٹیم سے آؤٹ کر دیا گیا، انجری کے شکار شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ حسن علی، سرفراز احمد اور محمد نواز کو بھی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے، سرفراز احمد کی ون ڈے کرکٹ میں 15 ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔
شاہینوں اور پروٹیز کے مابین 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے فتح یاب ہوئی تھی۔