پی ایس ایل 6: افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اننگز کے آغاز پر ہی پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جب پہلے اوور میں عماد وسیم کی گیند پر ٹام بینٹن پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بیٹسمین نے 5 رنز بنائے۔

اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا لیے ہیں۔ سرفراز احمد ایک اور کرس گیل 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

کراچی کنگز سکواڈ:

بابر اعظم، شرجیل خان، کولن نگرام، جوئے کلارک، محمد نبی، عماد وسیم (کپتان) ڈین کرسچین، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ، عثمان خان شنواری

اس ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی جبکہ مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کی چار بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں