اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیرپراس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئےایک قدم بڑھے،ہم دو بڑھیں گے۔ 7 دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔نئی کشمیری نسل آزادی کی تحریک زیادہ شدت سے آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار