کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف 158 رنز کی برتری حاصل ہو گئی، جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں‌ بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پروٹیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنا لئے، مارکرم 54 اور ریسی وینڈر 41 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ایلگر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 378 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے خلاف 158 رنز کی برتری حاصل کی تھی، تاریخی سیریز کے افتتاحی امتحان میں مرد بحران فواد عالم کے تاریخ ساز سیکڑے نے میچ کو دلچسپ بنا دیا، ٹیم پاکستان نے آٹھ وکٹ پر تین سو آٹھ رنز یعنی حریف پروٹیز کے خلاف 88 رنز کی برتری سے تیسرے روز کا کھیل شروع کیا۔

حسن علی 21 اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،یاسر شاہ 38 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی جارحانہ اننگز میں چار چوکے، ایک زوردار چھکا بھی شامل تھا۔

گذشتہ روز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے بعد لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو فواد عالم نے سہارا دیا، ٹیسٹ کیرئر کی تیسری اور یادگار سنچری مکمل کرنے والے فواد عالم 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف 64، سابق کپتان اظہر علی 51، محمد رضوان نے ٹوٹل میں 33 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ کاگیسو ربادا اور مہاراج نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انرچ نورجی اور نگیدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں