ننگرہار: کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی افغانستان کے علاقے ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور ان کے چار ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے منگل باغ کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ ان کے دیگر تین ساتھیوں سیفور قبیلہ سپاہ، عدنان قبیلہ برقمبر خیل اور واحد قبیلہ شلوبرقمبر خیل کو پکڑنے میں معاونت کرنے پر 20، 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔افغان حکام کے مطابق منگل باغ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اچین میں بم دھماکے میں ہلاک ہوا۔ منگل باغ پاکستان کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مطلوب تھا۔ امریکا نے بھی کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ کے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل باغ کی ہلاکت بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہوئی جس میں اس کے 3 ساتھی بھی مارے گئے۔ ننگرہار کے گورنر نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔خیال رہے کہ کمانڈر منگل باغ کا گروپ کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل