اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا پڑے گا۔
وزیراعظم نے یہ بات وزرا اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے۔ عظمت سعید معززاوراچھی شہرت والے جج ہیں
وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بیرسٹر شہزاد نے پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر سے 1 ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، چوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام سیاست نہیں ہے۔ ہر کسی کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔